ٹوکیٹو (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ٹوکیو اولمپکس اگلے سال 23 جولائی سے8 اگست تک کرانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پہلے یہ مقابلے رواں سال 24 جولائی سے شیڈول تھے۔
تفصیلات کے مطابق آئی او سی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں نئی تاریخوں کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے تمام سٹیک ہولڈرز کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ جاپان آرگنائزنگ کمیٹی اور سب فیڈریشنز کے تعاون سے اگلے سال ایک یادگار مقابلے کرانے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے پیرا اولمپکس گیمز کی بھی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جو اب 24 اگست سے 5 ستمبر تک شیڈول ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو، مریض بڑھنے لگے، تعداد 1716 ہوگئی
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور کئی ٹی 20 ورلڈکپ، ایشیاءکپ کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے البتہ انہیں ملتوی کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا لیکن اب تک ملتوی ہونے والے ایونٹس میں سے ٹوکیو اولمپکس پہلا ایونٹ ہے جس کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان ہوا ہے۔