• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، پاکستانیوں کیلئے مثال بن گئے

Mar 31, 2020

پشاور (نمائندہ خصوصی) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کرائیں گے۔ پوری امید اور یقین ہے کہ پاکستان کا ہر صاحب استطاعت مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا ، تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں ، تمام پاکستانیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ گھر میں رہیں اور تمام احتیاطیں تدابیر اختیار کریں۔

پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو، مریض بڑھنے لگے، تعداد 1716 ہوگئی

دوسری جانب پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے تحت کورونا وائرس کے خلاف آگہی کے لیے مہم بھی جاری ہے جس کے تحت جہاں زلمی اسٹار کرکٹرز نے خصوصی ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں وہیں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اردو۔، انگریزی، سندھی اور پشتو زبان میں آگہی مہم بھی جارہی ہے۔