• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کورونا ریلیف فنڈ میں بڑی رقم دینے کا اعلان کردیا

Mar 31, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیے جانے کے اعلان کے بعد معروف شخصیات نے فنڈز دینے کے اعلانات شروع کردئیے ۔جاوید آفریدی کے بعد اظہر علی نے بھی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف فنڈمیں دس لاکھ روپے دوں گا ،ضرورت کی اس گھڑی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،اللہ ہمارے گناہ معاف کرے اور ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ وں روپے جمع کرادئیے ہیں۔