دبئی(نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
پیٹرول تقسیم کار کمپنیوں کے مطابق یو اے ای میں آئندہ ماہ اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد 98 سپر پیٹرول 1.91 درہم فی لیٹر جب کہ 95سپیشل پیٹرول 1.80 درہم فی لیٹر فروخت ہوگا۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 2.25 سے کم کر کے 2.06 درہم کر دی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو، مریض بڑھنے لگے، تعداد 1716 ہوگئی
واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی لائی جاتی ہے۔وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں لاگو کی جاتی ہیں۔