• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا

Mar 31, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ فریال تالپور کے بچوں کے اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت اسلام آبادکے جج اعظم خان نے فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاو¿نٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مستردکردی جبکہ فریال تالپور کے بچوں کے اکاونٹس غیر منجمد کرنے کاحکم دیدیا،فیصلہ میں کہاگیا ہے کہ فریال تالپور کے بچوں کے بینک اکاو¿نٹس فعال کردیے جائیں