• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس ، ” دی راگا بوائز ” نے دعائیہ کلام ” اللہ تیرا نام ” ریلیز کردیا

Mar 31, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نجات کیلئے معروف بینڈ ” دی راگا بوائز ” نے بارگاہ ایزدی میں اپنی التجا دعاکی شکل میں پیش کی ہے۔

راگا بوائز بینڈ نے “اللہ تیرانام” کے عنوان سے دعائیہ کلام پیش کیا ہے جس میں انہوں نے اللہ جل جلالہ سے اس وباسے محفوظ رکھنے کی دعا کی ہے۔

دی راگا بوائز بینڈ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے وقت میں یہ ایک عاجزانہ دعا ہے، آؤ سب مل کر اللہ کے حضور سر بسجود ہوجائیں اور اس سے رحم کی بھیک مانگیں۔