• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا،ڈھائی کروڑ افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

Apr 1, 2020

نیویارک (نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا۔

ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا کے ہر ملک کو خطرہ لاحق ہے ،ہر ملک میں عدم استحکام ، بدامنی اور تنازعات کھڑے ہونے کا خطرہ ہے ،

ترجمان اقوام متحدہ نے کہاہے کہ کورونا کے اثرات سے دنیا میں ڈھائی کروڑ افراد بےروزگار ہو جائیں گے،ترقی پذیر ممالک غریب ملکوں کی مدد کریں ورنہ وبا جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کا خدشہ ہے۔