• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”میں دوبارہ پاکستان جانا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ ہاشم آملہ نے یہ خواہش کیوں ظاہر کی اور ان کے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز کون ہیں؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر آ گئی

Apr 1, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز ہاشم آملہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گن گانے لگے جن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کا تجربہ یادگار رہا اور آئندہ بھی وہاں جانا پسند کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ہاشم آملہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا فیصلہ بڑا خوش آئند تھا جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا ہوا جبکہ میرا ایک خوبصورت ملک پاکستان میں بطور مینٹور پشاور زلمی کام کرنے کا تجربہ بھی شاندار رہا اور غیر ملکی کرکٹرز نے بھی پاکستان میں قیام کا بھرپور لطف اٹھایا، مجھ سمیت تمام کھلاڑی بڑی خوشی سے دوبارہ وہاں جاکر پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں گے، امید ہے کہ ایونٹ آگے چل کر مزید بہتر اور شائقین کیلئے پرکشش بنے گا۔

امریکی اراکین کانگریس کا ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کرکٹ کی دنیا میں ہمیشہ ایک خاص مقام رہا ہے، میں محمد یوسف، یونس خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایکشن میں دیکھ کر ان لوگوں کی کارکردگی اور شہرت پر رشک محسوس کرتا تھا، پی ایس ایل 5 میں وسیم اکرم اور مشتاق احمد سمیت کئی بڑے ناموں کو کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

ہاشم آملہ نے محمد آصف کو اپنے کیریئر کا بہترین باﺅلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان جیسا نپی تلی بولنگ کرنا والا فاسٹ باﺅلر نہیں دیکھا، خاص طور پر وہ نئی گیند سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تھے، گیندکو ہلکا سا اندر یا باہر موو کرتے تو بیٹسمین کو کھیلنا پڑتی اور آﺅٹ ہونے کا خطرہ موجود رہتا، محمد آصف کا گیند پر کنٹرول حیران کن تھا، سعید اجمل بھی ایک شاندار باﺅلر تھے لیکن کبھی کبھار ان پر حاوی ہونا آسان بھی ہو جاتا۔