لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہے اور اگلی سیریز میں بہتر نتائج کیلئے پرامید ہیں۔ انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے گیپ ضرور آیا ہے لیکن اب گھر پر رہ کر تمام پرانی ویڈیوز کو دیکھ کر خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا ہے کہ جب سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، ایک ہی چیز پر توجہ تھی کہ سمت کو درست کرنا ہے اور اس کیلئے بہت سے تجربات کئے، بہت سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا تاکہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کا گراف بلند ہوسکے تاہم شروع میں وہ نتائج نہیں آئے لیکن جب آپ نے چیزیں ٹھیک کرنا ہوں تو ایسا ہوتا ہے، سری لنکا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلیں، ان میں اچھے نتائج آنے میں وقت لگا، اصل چیز نیک نیتی اور درست پلاننگ کی ہے، وہ میں سمجھتا ہوں کہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
امریکی اراکین کانگریس کا ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
ہیڈ کوچ نے کہا کہ حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں اور درست سمت میں گامزن ہوچکے ہیں، مستقبل میں شیڈول سیریز میں بھی اچھے نتائج اور پرفارمنس میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں، سب مل کر تبادلہ خیال کررہے ہیں کہ کس طرح چیزوں کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے فیصلوں کی بدولت درست سمت سے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم نے موجودہ صورت حال سے نکل کر آگے مستقبل کیلئے سوچنا ہے، جولائی میں ہمیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنی ہے جس کی تیاری کیلئے گیپ ضرور آیا ہے لیکن اب گھر پر رہ کر تمام پرانی ویڈیوز کو دیکھ کر یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کس کس شعبے میں کہاں کہاں خامیاں ہیں، جن کو بہتر بنانے پرتوجہ دینا ہوگا۔
پاکستان کرفیو کا متحمل نہیں ہوسکتا،مکمل لاک ڈاوَن سے لوگ بھوک سے مر جائیں گے،سینیٹر فیصل جاوید
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو بھی دیکھا جارہا ہے اور اپنے کھلاڑیوں کی ویڈیوز بھی دیکھ رہے ہیں کہ وہاں کی کنڈیشنز میں کس چیز پر کام کرواکر ان سے اچھی کارکردگی لی جاسکتی ہے، زندگی اس وقت نارمل نہیں اور ایسا صرف ہمارے ساتھ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہو رہا ہے۔ بہت سی چیزیں تبدیل ہورہی ہیں اس لئے ہمیں بھی حالات کے مطابق خود کو تیار کرنا ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہے اورمحدود سہولیات میں رہتے ہوئے فٹ رہنا ہے جوکہ مشکل ہے لیکن جیسے بھی حالات ہیں، اسی میں ہی ہم نے اپنی تیاری کرنی ہے۔
کورونا وائرس ، پاکستان کے وہ علاقے جنہیں واپس کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کرنے والے مصباح الحق نے ٹیم کی آخری پوزیشن پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ایس ایل فرنچائز کی کوچنگ کرنے پر کوئی افسوس نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ مجموعی طورپر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، حالات بھی ہمارے حق میں نہیں گئے، ایک میچ میں 209 رنز کرنے کے بعد ڈک ورتھ فارمولے پر شکست ہمارا مقدر بنی، پورے ایونٹ میں ملتان سلطانز واحد ٹیم تھی ، جو آگے جانے کیلئے کلیئر تھی، دوسری ہر ٹیم کا دارومدار آخری میچ کے نتیجہ پر تھا، ہم ابھی اگر وہ میچ جیت جاتے تو دوسرے یا تیسرے نمبر پر آجاتے، اگر ایسا ہوتا تو شاید پھر لوگ یہ بات نہ کرتے، ہم یہ میچ ہارکر چھٹے نمبر پر پہنچے، اس سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کیا صورت حال تھی، بطور کوچ اپنی طرف سے بہترین طریقے سے کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی۔