کراچی (نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب اس نے انسانی قیمتی جانوں کے بعد معیشت کو بھی نقصان پہنچانا شروع کر دیاہے تاہم آج پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری آ ئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 64 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر 165 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی حالات کچھ بہتری کی طرف چلتے ہوئے دکھائی دینے لگے ہیں ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 28 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 343 پوائنٹس کی بہتری آئی اور اس وقت انڈیکس 28 ہزار 366 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔