• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترقی پذیر ممالک موثر اقدامات کے بغیر کوروناوائرس سے نہیں نمٹ سکتے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

Apr 2, 2020

نیویارک (نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے کہاہے کہ ترقی پذیر ممالک موثر اقدامات کے بغیر کورونا وائرس سے نہیں نمٹ سکتے،دنیا کو یکجہتی کا مظاہر ہ کرکے سہولیات کی شراکت داری سے کورونا پر قابو پانا ہوگا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ترقی پذیر ممالک موثر اقدامات کے بغیر کورونا وائرس سے نہیں نمٹ سکتے،کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے موثر اقدامات سے ہی اس خطرے کو کم کیاجاسکتا ہے،انتونیوگوتریس نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاہے کہ دنیا کو یکجہتی کا مظاہر ہ کرکے سہولیات کی شراکت داری سے کورونا پر قابو پانا ہوگا۔