لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کا خیال ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں شاداب خان کو مڈل آرڈر میں ”فلوٹر“ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرتے ہوئے بیٹنگ کے شعبے میں انتہائی عمدہ کارکردگی سے سب کو متاثر کیا اور 159 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 263 رنز بنائے البتہ وہ باﺅلنگ میں متاثرکن کارکردگی نہ دکھا سکے۔
اگر یہ کام کیا تو بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو بڑی دھمکی دے دی
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ”میرے خیال سے ہمیں ہمیں ایک فلوٹر کی ضرورت ہے جو کہیں نہ کہیں اوپننگ بلے بازوں اور مڈل آرڈرز کو جوڑ سکے جبکہ شاداب خان کو اپنی باﺅلنگ میں بھی مستقل مزاجی لانے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ وہ زیادہ وکٹیں نہیں حاصل کر سکے مگر ان کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی، راولپنڈی کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے سازگار تھیں اور باﺅنڈریز بھی چھوٹی تھیں جہاں ہم نے اپنے سب سے زیادہ میچز کھیلے۔ “
چیف سلیکٹر نے کہا کہ ”مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ایک ایسا لیگ سپنر جو اچھی بیٹنگ بھی کر سکتا ہو، ہمیشہ مثبت پوائنٹ ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ کر سکتا ہے اور میچ کی صورتحال کے مطابق کسی بھی وقت کسی بھی طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔“