• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکہ کا اظہار تشویش

Aug 30, 2019

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایل او سی پر امن و سلامتی بحال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بندشوں اور گرفاریوں پر تشویش ہے،امریکہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ایل او سی پر امن و سلامتی کو بحال رکھنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، جموں وکشمیر میں قانونی ضابطوں کی پاسداری اورمتاثرہ حلقوں سے بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ ہم بھارت کے سامنے کشمیر میں انسانی حقوق کا معاملہ بار بار اٹھاتے رہے ہیں۔