• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان کے علماء نے مساجد میں با جماعت نماز کرانے پر حکومتی پابندی کے فیصلے کی مخالفت کر دی

Apr 2, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈیرہ اسماعیل خان کے علماء نے مساجد میں با جماعت نماز کرانے پر حکومتی پابندی کے فیصلے کی مخالفت کر دی
ڈیرہ اسماعیل خان: مدرسہ جامعہ سراج العلوم میں قاری خلیل احمد سراج کی زیرصدارت علمائے کرام کا اجلاس منعقد ہوا. جس میں صوباٸی حکومت کی طرف سے مساجد میں باجماعت نمازاور خطبہ جمعہ پر پابندی کےحوالےسے غورخوض ہوا۔جس پرتمام علمإ نےمتفقہ فیصلہ دیاکہ پانچ وقت کی باجماعت نماز۔خطبہ جمعہ اور بیان میں کسی قسم کی سرکاری مداخلت برداشت نہیں کی جاٸےگی۔
اگرحکومت نےکسی خطیب امام پر زبردستی فیصلہ مسلط کرنےکی کوشش کی توسخت احتجاج کیاجاٸےگا۔
آخر تمام علمائے کرام نے نے متفقہ یاداشت پر دستخط کیے.