• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی میں ۔۔“ شاہد آفریدی کھل کر بول پڑے

Apr 3, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی میں اگر کوئی مثال میچ فکسنگ کے معاملے میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے قائم کی ہوتی تو آج ہمیں بدنامی کا سامنا نہیں کر نا پڑتا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بہت ساری چیزوں کو دیکھ کر چلنا پڑتا ہے اور سخت فیصلے کرنے ہوتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے ماضی میں اس بارے میں نہ کچھ کیا اور نہ ہی مثالیں قائم کیں جس کے بعد اس طرح کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ ،کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال

آل راو¿نڈر نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، ہم نے وہاں مثالیں قائم نہیں کیں لیکن اب وقت ہے کہ محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ،وہ درست کہہ رہا ہے ،اب آپ قوانین بنائیں اگر اس قسم کے معاملات سے مستقبل میں بچنا چاہتے ہیں۔

ٹیسٹ آل راو¿نڈر محمد حفیظ نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سخت قوانین بنانے چاہئیں ۔