کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جس میں اہم شخصیات نے بذریعہ ٹیلی فون شرکت کر کے عطیات دینے کا اعلان کیا۔اس دوران اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال اور اے آر وائی گروپ کی جانب سے ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کی ٹیسٹنگ کٹس، سوٹس بھی ریلیف فنڈز میں دی جائیں گی،ماہرہ خان نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے رقم عطیہ کی تاہم رقم بتانے سے گریز کیا۔معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے وزیراعظم فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ ہم سب مل کر کڑے وقت میں اپنے وطن کو مشکل سے نکالیں۔
شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ ،کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر عطیات دیں۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا اور اس بار بھی سب مل کر ثابت کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل کی آئندہ تین ماہ کی کمائی وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹری جنرل ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمود شیخانی نے شیخانی فیملی کی طرف سے 10 لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔اسی طرح میجی پاکستان نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈز میں 25لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ پوری دنیا کرونا وائرس کی مشکل وقت میں ہے۔
لاہور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں پر دو دوائیوں کا کامیاب تجربہ ،18مریض صحت یاب
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل جمیل نے وزیراعظم ریلیف فنڈز میں پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ رقم گورنر سندھ کے حوالے کریں گے، تین کروڑ روپے ایک روز قبل عطیہ کرچکے بقیہ جلد ادا کردیے جائیں گے۔ہائر پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جاوید آفریدی نے وزیراعظم ریلیف فنڈز میں ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا، اسی طرح اونر مے جی عزیر عزیر صبور نے پچیس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔