• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک ہزار سے زائد اموات

Apr 4, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکہ میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ،چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 88 جبکہ بیماروں کی تعداد 2لاکھ45ہزار 184ہو گئی ہے۔امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ 10ہزار 403 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 5 ہزار 421 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیو یارک کے مئیر نے گھر سے نکلنے والے تمام افراد کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ، امکان ہے کہ یہی ہدایت وائٹ ہاوس کی جانب سے اب پورے امریکا میں بھی جاری کر دی جائے گی۔صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹس نے نیشنل کنونشن ملتوی کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے جس کے نتائج بھی منفی ہی نکلے ہیں۔