• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس کیلئے این او سی جاری ہوں گے یا نہیں؟ پی سی بی نے بڑا فیصلہ کر لیا

Apr 5, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تر سرگرمیوں کو پہلے ہی معطل کررکھا ہے، منتظمین اور کرکٹرز سے درخواست ہے کہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ چند منتظمین نے ہم سے رمضان کرکٹ کیلئے این او سی کے حصول کی غرض سے وضاحت طلب کرنے کیلئے رابطہ کیا لیکن اس وقت مناسب یہی ہے کہ ہم اس سلسلے میں اپنی واضح اور جامع پالیسی پر عمل کریں، جس کے مطابق پی سی بی نے فی الوقت تمام تر کرکٹ سرگرمیوں کو معطل کر رکھا ہے لہٰذا جب تک حالات معمول پر نہیں آتے پی سی بی رمضان کرکٹ کیلئے کوئی این او سی جاری نہیں کرے گا۔

چینی چوروں کے خلاف تحقیقات،وزیر اعظم عمران خان کے سخت ترین ناقد صحافی منصور علی خان نے ایسی بات کہہ دی کہ حکمران جماعت کے …

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازمین اور کھلاڑیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے، ملازمین کے علاوہ تقریباً 220پیشہ ور کرکٹرز پی سی بی کے پے رول پر ہیں، پی سی بی اس عمل کو یقینی بنائے گا کہ تمام کھلاڑیوں کو کم از کم مالی سال برائے 20-2019ءکے اختتام تک ان کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔