• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف کرکٹر نے ٹائیگر فورس میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی

Apr 6, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)معروف کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان مجھے اس قابل سمجھتے ہیں کہ میں ٹائیگر فورس کا حصہ بنوں ،تو میں سب سے پہلے اس میں شرکت کروں گا ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک انفرادی حیثیت میں کام کر رہا ہوں ،اب ہمیں دکانیں بند ہونے کی وجہ سے راشن بنانے اور لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے میں مسائل پیش آرہے ہیں ،اگر میرے ساتھ کوئی مل کر کام کرے تو مسائل میں کمی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا جس طرح عمران خان نے بولا کہ ٹا ئیگر فورس میں نوجوانوں کی ضرورت ہے ،اگر ان کو میری ضرورت ہے تو میں سب سے پہلے وہاں کھڑا ہوں گا۔