• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایک طرف کورونا وائرس سے ڈھیروں اموات دوسری جانب اداکارہ ندا یاسر کو ڈیزائنر کپڑوں کی یاد ستانے لگی

Apr 7, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے اور لاشیں گر رہی ہیں۔ ایسے میں ٹی وی میزبان ندا یاسر کو ڈیزائنر کپڑے نہ ملنے کا غم کھائے جا رہا ہے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق گزشتہ روز ندا یاسر نے اپنے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں کورونا وائرس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”کورونا وائرس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ تمام سٹورز بند ہو چکے ہیں اور میں نئے ڈیزائنر ملبوسات حاصل نہیں کر پا رہی۔ چنانچہ آج کل میں اپنے کپڑے پہن رہی ہوں جو گھر میں رکھے ہوئے تھے۔“

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ سیزن میں میں نے جو کپڑے خریدے تھے یا کسی نے مجھے گفٹ کیے تھے، وہ میرے پاس پڑے ہیں اور آج کل وہی میرے کام آ رہے ہیں۔یہ کپڑے مجھے الماری سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر نکالنے پڑ رہے ہیں۔مجھے اب پتا چل رہا ہے کہ میں کتنی کفایت شعار خاتون ہوں۔ مجھے پتا بھی نہیں تھا کہ میری الماری میں ایسے کپڑے بھی رکھے ہوئے ہیں۔“ ندا یاسر کی اس بات کو سوشل میڈیا صارفین کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ندایاسر کو اس مصیبت کے دنوں میں ان لوگوں کی طرف دیکھنا چاہیے جن کے روزگار چھن گئے اور وہ فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ انہیں نئے ڈیزائنر کپڑوں کی پڑی ہوئی ہے۔