اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کی مدد کے لئے میدان میں اتر آئے۔اسلام آباد میں عامر اکیڈمی میں امدادی راشن پہنچا دیا گیا ہے جہاں راشن کی پیکنگ کی گئی جس کے بعد عامر خان اکیڈمی کی جانب سے 5 ہزار مستحق خاندانوں کو راشن پہنچایا جائے گا۔5 ہزار بنیادی اشیاءخورد و نوش کے بیگ پاک فوج کے حوالے کئے جائیں گے، امدادی بیگز میں آٹا، دالیں، گھی اور بنیادی ضرورت کی اشیاءڈالی گئی ہیں۔ ملک کے دور دراز اور مستحق خاندانوں کو یہ راشن پہنچایا جائے گا۔