• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈالر مہنگا ہو گیا ، پاکستان کے قرضے کتنے بڑھ گئے ، پریشان کن خبر

Apr 8, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ایسی صورتحال میں لاک ڈاﺅن کے باعث روپے کی قدر پر بھی دباﺅ بڑھ رہاہے اور ڈالر آئے روز مہنگا ہوتا چلا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 167 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔لاک ڈاﺅن کے باعث روپے پر دباﺅ بڑھ رہاہے اور اب تک روپے کی قدر میں 5.4 فیصدکمی واقع ہو چکی ہے ، 17 روز کے دوران ڈالر 8 روپے 58 پیسے مہنگا ہواہے ، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں کے بوجھ میں 850 ارب روپے اضافہ ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں حالات کچھ بہتری کی جانب گامزن دکھائی دیتے ہیں ، آج صبح سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو انڈیکس 30 ہزار 579 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی ۔ سٹاک مارکیٹ میں اس وقت 311 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 30 ہزار 890 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 864 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 54 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 429 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 28 افراد کی صحت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔

اگلے کتنے دن کے اندر سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز 2 لاکھ ہوجائیں گے؟ وزیر صحت کا پریشان کن انکشاف

حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے دوران سب سے زیادہ متاثرہ دیہاڑی داروں کیلئے ریلیف پروگرام کا اعلان کیا گیاہے ۔