• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

طلب میں کمی کے باوجودعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ لیکن وجہ کیاہے؟

Apr 8, 2020

ٹوکیو(نمائندہ خصوصی)تیل کی طلب میں کمی کے باوجود عالمی منڈی میں اس کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیداکرنے والے ممالک کا پیداوار میں کمی پر اتفاق ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق منگل کوعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد دیکھنے کو ملا ہے۔ حالانکہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں تیل کی طلب میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق آج برطانوی خام تیل کی قیمت میں ترانوے سینٹ یا دواعشایہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تینتیس اعشاریہ اٹھانوے فی بیرل ہوگئی ہے۔

اسی طرح امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں اناسی سینٹ یا تین اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت چھبیس اعشاریہ آٹھ سات فی بیرل ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیداکرنے والے ملک سعودی عرب اور روس جمعرات کو ہونے والے ایک اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی پر متفق ہوگئے ہیں یہی وجہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔ تاہم تیل کی پیداوار میں کمی کے اس فیصلے کاانحصار امریکا پر ہے۔

اگلے کتنے دن کے اندر سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز 2 لاکھ ہوجائیں گے؟ وزیر صحت کا پریشان کن انکشاف

رائٹرز کے مطابق اس سب کے باوجود تیل کی منڈیوں میں ہالٹ کی وجہ دنیا بھرمیں لگا لاک ڈاون ہے جس کی وجہ سے دنیا کی تقریبا نصف آبادی گھروں میں محصور ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی طلب میں تیس فیصد کمی ہوچکی ہے یعنی تیس ملین بیرل یومیہ طلب کم ہوگئی ہے۔