• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت سزا ملنے سے پہلے ہی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

Apr 18, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ اگر عمر اکمل کو موجودہ تنازعہ سے کلین چٹ مل گئی تو یقینی طور پر انہیں کوئٹہ کی ٹیم میں دوبارہ شامل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے آغاز سے قبل معطل کئے گئے عمر اکمل کو بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 مرتبہ خلاف ورزی پر چارج کر کے 14 دن کے اندر جواب طلب کیا گیا تھا جس پر مڈل آرڈر بلے باز نے جواب بھی جمع کرا دیا تھا ۔ انہوں نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

عمر اکمل کی جانب سے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے سماعت کی درخواست نہ کئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نے کے معاملے کو ڈسپلنری کورٹ کے چیئرمین اور لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج فضل میراں چوہان کو بھیج دیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز کی جانب سے غلطی تسلیم کئے جانے کے باعث انہیں کم سے کم سزا ملے گی اور جلد ہی وہ دوبارہ ان ایکشن نظر آ سکیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے صحافیوں کیساتھ آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کے حوالے سے میچ سے 10 گھنٹے قبل بتایا گیا جس سے ٹیم کو کافی نقصان ہوا۔ عمر اکمل مڈل آرڈر کے بہترین بیٹسمین ہیں اور اگر وہ موجودہ تنازع سے کلین چٹ لے کر نکلتے ہیں تو یقینی طور پر کوئٹہ کی ٹیم میں دوبارہ شامل کیا جائے گا۔