• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

سونا مزید سستا

Aug 31, 2019

کراچی(ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1526 ڈالر پر پہنچ گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کی کمی ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 89 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 76 ہزار 732 روپے پر پہنچ گئی۔