• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس نے چینی ڈاکٹروں کی جلد کا رنگ کالا کر دیا

Apr 22, 2020

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے کئی چینی ڈاکٹروں کے رنگ کالے ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق متاثرہ ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک رہی تاہم خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی تاہم اس موذی وائرس کی وجہ سے ان کے جگر کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ان کی جلد کی رنگت سیاہ ہو گئی۔جن ڈاکٹروں کی رنگت سیاہ ہوئی ان میں ووہان ہسپتال کے 42سالہ ڈاکٹر ژی اور ڈاکٹر ہو شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ڈاکٹروں کی حالت اس قدر تشویشناک ہو گئی تھی کہ ان کا بچنا محال تھا تاہم ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے انہیں لائف سپورٹ مشین ’ای سی ایم او‘ کے ذریعے نئی زندگی دی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جگر کو شدید نقصان پہنچنے کی وجہ سے ان ڈاکٹروں کے جسم میں ہارمونز عدم توازن کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے ان کی رنگت سیاہ پڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ وقت کے ساتھ جیسے ان کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ہو گا ان کی اصل رنگت بھی واپس آتی جائے گی۔