• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں بھی کورونا بے قابو، مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی

Apr 23, 2020

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین وزارت صحت کی جانب سےجاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے،ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 افراد ہلاک ہو گئے اس طرح بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی ہے۔ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 98419 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 618 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 8703 ہو گئی ہے۔