• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایران بھی میدان میں آگیا ،دبنگ جواب دے دیا

Apr 24, 2020

تہران (نمائندہ خصوصی)امریکہ کی جانب سے ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کے حوالے سے دھمکی کے بعد ایران نے بھی امریکہ کو فیصلہ کن رد عمل سے خبر دار کردیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم امریکیوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم قطعی طور پر پ±رعزم اور سنجیدہ ہیں اور تمام کاروائیاں فیصلہ کن ردعمل کے ساتھ ہوں گی جو مو¿ثر اور تیز تر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بحری یونٹس کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ امریکی بحری جہاز اور افواج کو نشانہ بنائیں اگر وہ ہمارے جہازوں یا جنگی کشتیوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے ’امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر ایرانی بحری جہاز ہمارے بحری جہازوں کو پریشان کریں تو تمام ایرانی گنز ان بوٹس کو تباہ کردیں۔