دوحہ (نمائندہ خصوصی)طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں جنگ بندی کاافغان حکومت کامطالبہ مستردکرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ جنگ بندی کامطالبہ نامعقول ہے اس کی کوئی منطق ہے،جنگ بندی کامطالبہ نامعقول ہے اس کی کوئی منطق نہیں ہے،افغان حکومت نے اب تک 18 صوبوں سے 550 طالبان قیدیوں کورہا کیا۔طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس سے ہزاروں قیدیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے ماہ مقدس کے دوران کارروائیاں روک دینے کی اپیل کی تھی۔