• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی 20 ورلڈکپ کا فیصلہ کس مہینے میں ہو گا؟ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف نے اعلان کر دیا

Apr 25, 2020

ویلنگٹن (نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور اس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ جولائی سے قبل سنائے جانے کا امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ جولائی سے قبل متوقع نہیں ہے۔ اس حوالے سے ہنگامی پلان کی تیاری پر کام جاری ہے اور بہت سے معاملات پر بات چیت بھی ہو رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا اور ایسا جولائی میں ہی ہو گا۔

کورونا وائرس کی وبا اور وزیر اعظم عمران خان کی چندہ مہم ،معروف اینکر پرسن پارس جہانزیب نے پہلے روزے کی سحری سے قبل مسلمانوں کو جھنجھوڑ دیا

ڈیوڈ وائٹ نے اپنے ملک میں آئندہ فروری میں شیڈول ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے حوالے سے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لئے بہت ہی خاص ہے اور اس کا التواءایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے کیوی ٹیم کے دورہ نیدر لینڈز کے ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور ویسٹ انڈیز کے جون، جولائی میں ٹورز فی الحال برقرار ہیں۔