• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ساہیوال: پاکپتن چوک بائی پاس کے قریب کیری ڈبہ ایمبولینس ٹائر برسٹ ہونے کے باعث دوسری سڑک پر آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا

Apr 28, 2020

ساہیوال: پاکپتن چوک بائی پاس کے قریب کیری ڈبہ ایمبولینس ٹائر برسٹ ہونے کے باعث دوسری سڑک پر آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا کیری ڈبہ میں سوار نومولود بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جابحق مریضہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تفضیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے رہائشی ڈلیوری کے کیس کے بعد اوکاڑہ سے واپس چیچہ وطنی اپنے گھر جانے والا بدقسمت خاندان اولاد نارینہ حاصل کرنے کے بعد آج ہی ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر ایمولینس میں خوشی خوشی گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ساہیوال بائی پاس پر ایمولینس کا ٹائر برسٹ ہونے سے دوسری سڑک پر جانے والے ٹرک سے ایمبولینس ٹکرا گئی اور موقع پر نومولود بچہ 40 سالہ یوسف ،یوسف کی بیوی 40 سالہ ساجدہ اور ایمبولینس کا ڈرائیور موقع پر ہی جابحق ہوگئے جبکہ مریضہ خدیجہ 38 سالہ شدید زخمی ہوگئی جابحق افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمولینس اور زخمی کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔۔۔عائشہ ارشاد اینکر پرسن نیوز ٹائم ساہیوال