• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان: چشمہ روڈ تحصیل پہاڑ پور لاڑ کے قریب ریسکیو1122 کے نئے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا،

Apr 28, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ڈیرہ اسماعیل خان: چشمہ روڈ تحصیل پہاڑ پور لاڑ کے قریب ریسکیو1122 کے نئے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاح وفاقی وزیر برائے امور کشمیری و گلگت بلتستان نے ربن کاٹ کر اپنے بدست مبارک سے کیا، ریسکیو1122 چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اس موقع پر وفاقی وزیر علی امین خان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 سروس ڈیرہ کی عوام کے دلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ایک مقام بنا چکی ہے، اور اس سروس کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں، پنیالہ میں ریسکیو1122 سروس کا بھی جلد آغاز کرنے کا اعلان کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کو ڈیرہ میں درپیش تمام مسائل کا جلد از جلد ازالہ کر دیا جائے گا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف سلام نے انکا شکریہ ادا کیا،