سکھر(رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)موٹروے پولیس ساوتھ زون کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری ۔ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد کی ہدایات پر جہاں موٹروے پولیس کے افسران کرونا وائرس مہم اور روڈ سیفٹی کے تحت اقدامات میں مصروف عمل ہیں وہاں رمضان المبارک میں ھر سیکٹر اور ھر بیٹ کی سطح پر مستحقین میں راشن کی تقسیم میں بھی پیش پیش ہیں۔ ڈی ایس پی لاڑکانہ اسداللہ ابڑو، ڈی ایس پی سن دیدار علی
جکھرانی، ایڈمن آفیسر مورو انسپکٹر غلام مصطفٰی بلوچ، ایڈمن آفیسر سکرنڈ انسپکٹر اسد منیر اور دیگر ڈی ایس پیز اپنے علاقوں کے مستحقین میں راشن تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب ساؤتھ زون کے چوبیس گھنٹے مسافروں کو اپنی خدمات فراہم کرنے والے پٹرولنگ افسران بھی سحر و افطار کے اوقات میں اپنے ساتھ ڈرائیور حضرات اور دیگر مسافروں کو دسترخوان میں شامل کرتے ہیں۔