• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات، زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کا اجلاس بلا لیا

Apr 28, 2020

دبئی / اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات، زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کا اجلاس بلا لیا کورونا وائرس کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کا اجلاس بلا لیا ہے۔ زلفی بخاری نے ویلفئیر اتاشیوں سے اوورسیز پاکستانیوں کا تازہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مشکل میں پھنسے ایک ایک پاکستانی کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پبلک ویلفیئر اتاشیوں کو متاثرہ پاکستانیوں کیلئے ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانوں، قونصلیٹ اور سول ایوی ایشن سے پاکستانیوں بارے معلومات لیں۔ زلفی بخاری نے ہدایت دی ہے کہ پاکستانیوں کیلئے راشن، ادویات، ماسک اور دستانوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ویزے کی میعاد ختم ہونے پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد جبکہ فلائٹ آپریشن بندش کے باعث متاثر ہونے والے پاکستانیوں سے بھی رابطہ کیا جائے۔