• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خام تیل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ہو گئی

Apr 30, 2020

نیویارک(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں خام تیل کوذخیرہ کرنے کے حوالے سے خدشات اورتیل کی مانگ میں کمی کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی دیکھی گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی)میںتیل کی قیمت11.12ڈالرفی بیرل سے 13 فیصد، 1.66 ڈالر کمی کے بعد 10.64 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔برینٹ کروڈآئل کی قیمت 19.09 ڈالرفی بیرل سے 4.5 فیصد یا 90 سینٹس کمی کے بعد 18.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی میں کمی اس لیے پیش آئی کیونکہ سرمایہ کارجون کے کنٹریکٹ فروخت کرکے بعدکے مہینوں کے کنٹریکٹ خریدنا چاہ رہے ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچاجاسکے۔