• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

علی واہن کھیل کود کا واحد میدان انتظامیہ کی بے حسی کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے گندے پانی کے تالاب میں تبدیل

Apr 30, 2020

سکھر۔(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)علی واہن کھیل کود کا واحد میدان انتظامیہ کی بے حسی کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے گندے پانی کے تالاب میں تبدیل نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم ہوکر سماجی برائیوں کی جانب راغب ہونے پر مجبور مچھروں کی افزائش میں اضافے کی وجہ سے اہل علاقہ راتیں جاگ کر گذارنے پر مجبور ملریا سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے لگی اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق  تحصیل روہڑی کی یونین کونسل علی واہن کے بچوں نوجوانوں طلباء کے لیے گورنمنٹ ہائی اسکول علی واہن کے سامنے قائم کھیل کود کا واحد میدان میں گزشتہ کئی ماہ سے سیوریج کا پانی کھڑا ہونے کے باعث نوجوان بچے طلباء کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم ہوکر تیزی کے ساتھ سماجی برائیوں میں مبتلا ہوکر بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں دوسری جانب کھڑے گندے پانی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہونے کی وجہ سے علیواہن کے شہری راتیں جاگ کر گذارنے پر مجبور ہیں مچھروں کی بہتات کے باعث علاقے میں ملیریا،ٹائیفایڈ اور دیگر جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں علاقے کی سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے عہدیداران نے روہڑی انتطامیہ کی بے حسی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ صوبائی وزیر کھیل کود،کمشنر ڈپٹی کمشنر سکھر اسٹنٹ کمشنر روہڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ علیواہن کی مامن کالونی کے نکاسی آب کی نکاسی کا بندوبست کر کے کھیل کے میدان سے کھڑا پانی نکلواکر کھیل کی سرگرمیاں بحال کی جائیں تاکہ نوجوان نسل بچے سماجی برائیوں سے محفوظ رہ کر کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیں،