سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) سکھر میں مہنگائی اور اشیائے صرف کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف شہریوں کا پیٹ پر پتھر اور سبزیاں باندھ کر مظاہرہ و نعرے بازی، لاک ڈاو ¿ن میں عوام کو فاقوں سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے، مظاہرین، تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سکھر کی سول سوسائٹی کے افراد نے قریشی گوٹھ کے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین میں شامل رہنماﺅں مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، نصیر گوپانگ ، حبیب اللہ انصاری ودیگرکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے عوام پہلے مفلوک الحال ہوچکے ہیں بیروزگاری اور بھوک وبدحالی کا شکار ہیں اوپر سے یہ مہنگائی کرکے ان سے ان کے جینے کا حق بھی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے جو چیز رمضان سے پہلے سو روپے میں ملتی تھی رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی وہ چیز ڈیڑھ سو یا دو سو روپے میں ملتی ہے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کو روکنے کے جو دعوے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوسکے ہیں بلکہ حکومت اور انتظامیہ نے تو بڑھتی ہوئی مہنگائی پر چشم پوشی اختیار کرلی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور مہنگائی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔