• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی تسبیح، ٹوپیوں، مسواک، خوشبوﺅں، سرمہ جات اور دیگر اشیائ کی فروخت میں اضافہ ہوگیا

Apr 30, 2020

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی تسبیح، ٹوپیوں، مسواک، خوشبوﺅں، سرمہ جات اور دیگر اشیائ کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے لاک ڈاو ¿ن کے دوران بھی سکھر اور اسکے گرد نواح کے علاقوں کی مساجد کے باہر خصوصی سٹال لگ گئے ہین ان سٹالوں پر ٹوپی، تسبیح اور دیگر اشیائ کے علاوہ اسلامی کتب، دعاﺅں کی کتب اور قرا?ن و احادیث کے نسخہ جات بھی ہدیہ فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔نماز کی ادائیگی کے بعد ان سٹالوں سے نمازی اپنی پسند اور ضرورت کی اشیائ خریدتے ہیں تا کہ ماہ رمضان اقدس کے فضائل و برکات سمیٹنے کے لئے خشوع و خضوع کا اہتمام کیا جا سکے۔