• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“سویڈن کو لاک ڈاؤن نہ کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے” ٹرمپ نے یورپی ملک بارے بڑا انکشاف کردیا

May 1, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کیلئے سویڈن نے لاک ڈاؤن نہیں کیا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ سویڈن کو لاک ڈاؤن نہ کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑ ہے، آج کے اعداد و شمار کے مطابق سویڈن میں 2 ہزار 462 لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ۔ سویڈن میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد اپنے پڑوسی ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سویڈن کے پڑوسی ملک ناروے میں اب تک کورونا کی وجہ سے 207، فن لینڈ میں 206 اور ڈنمارک میں 443 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سویڈن میں ہلاکتوں کی تعداد اپنے پڑوسی ممالک سے کئی گنا زیادہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکہ میں کیے جانے والے لاک ڈاؤن کا بھی دفاع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے لاک ڈاؤن کا بہترین فیصلہ کیا۔