• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکھر میں شکاگو کے شہداءکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مظاہرہ، شرکاءکی ملک میں مہنگائی کے خلاف نعرے بازی،

May 1, 2020

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )سکھر میں شکاگو کے شہداءکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مظاہرہ، شرکاءکی ملک میں مہنگائی کے خلاف نعرے بازی، ملک کے مزدور سے اس کے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے، رہنماو ¿ں کا خطاب تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین اور دیگر مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے سکھر میں یوم مئی پر شکاگو کے شہداءکی یاد میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پریس کلب پر مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرے میں شامل آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے سید زاہد حسین شاہ، خلیل احمد ڈومکی،محکمہ آبپاشی کے خادم حسین کھوسہ،میونسپل یونین کے علی مردان شیخ،سوئی گیس کے خادم حسین شیخ،پی ٹی سی ایل کے شفیع اللہ کلوڑ،ڈسٹرکٹ کونسل ایمپلائیز کے عبدالمجید جسکانی،صداقت علی زنگیجو،روینیو کے امیر علی شیخ و دیگر رہنماو ¿ں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مزدوروں کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک کے مزدوروں کو ان کے حقوق نہیں دیئے گئے ہیں بلکہ ان کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف کالے قوانین لائے جاتے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدوروں کا جینا دوبھر کردیا ہے گیس بجلی، اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مہنگی کرکے ان سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کے مزدوروں کو حقوق دیئے جائیں اور مہنگائی پر قابو پاکر انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔