• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکھر میں جمعہ کے روز بھی جزوی لاک ڈاﺅن،تجارتی وکاوباری مارکیٹ بند،چھوٹے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم برقرار

May 1, 2020

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )سکھر میں جمعہ کے روز بھی جزوی لاک ڈاﺅن،تجارتی وکاوباری مارکیٹ بند،چھوٹے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم برقرار ،لوگوں کے رش کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی تفصیلات کے مطابق سکھر میں40ویں جمعے کے روز بھی جزوی لاک ڈاﺅن برقرار رہا لاک ڈاو ¿ن شہر میں صرف کاروباری وتجارتی مراکز، سمیت سرکاری دفاتر ،ہوٹلز تفریحی مقامات بند ہونے تک محدود دیکھائی دیا جبکہ لاک ڈا?ن کے دوران شہر میں مختلف علاقوں میں خلاف ورزیاں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں شہر کی سڑکوں پرٹریفک بھی معمول کے مطابق رہا ، کرونا وائرس کےبڑھتے ہوئے کیسز بھی شہریوں کو گھروں میں قید نہیں کر سکے ہیں شہریوں کی جانب سے سڑکوں اور گلیوں و محلوں میں بلا خوف و خطر چہل پہل جاری اور مختلف بازاروں میں افطاری کی تیاریوں کے سلسلے میں رش بھی حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے یہاں تک کہ شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی پر بھی مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے لاک ڈاو ¿ن کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سکھر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جمعے کے روز لاک ڈا?ن پر عملدرآمد کرانے کیلئے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے اور شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کررکھی ہے۔