نیو یارک (نمائندہ خصوصی) بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی “ٹیسلا” کے سی ای او ایلن مسک کے ایک ٹویٹ سے کمپنی کے شیئرز کی مالیت 12 فیصد کم ہوگئی۔
ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا ” ٹیسلا کے شیئرز بہت مہنگے ہیں۔” جمعہ کے روز ان کے یہ ٹویٹ کرتے ہی کمپنی کے شیئرز کی مالیت تیزی سے گرنا شروع ہوگئی اور چند ہی منٹوں میں شیئرز کی مالیت 12 فیصد تک نیچے چلی گئی۔
سی این بی سی کے مطابق ایلن مسک کے ٹویٹ سے پہلے ٹیسلا کے ایک شیئر کی مالیت 760 اعشاریہ 23 ڈالر تھی جو کم ہو کر 716 اعشاریہ 64 ڈالر رہ گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں بھی ایلن مسک نے ایک ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ وہ ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت 420 ڈالر پر لانا چاہتے ہیں۔