• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“آپ زندگی سے بڑھ کر تھے” اداکارہ ماہرہ خان کا رشی کپور اور عرفان خان کو خراج تحسین

May 2, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی) بھارت کے نامور فنکار رشی کپور اور عرفان خان کے انتقال پر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھرمیں موجود ان کے مداح افسردہ ہیں۔ پاکستان میں بھی بھارتی فنکاروں کے انتقال پر ان کے مداحوں کی جانب سے دکھ اور رنج کااظہارکیاگیاہے

دونوں ادکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے والوں میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دونوں فنکارو ں کو خراج تحسین پیش کیااور ان کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کیا

عرفان کی وفات پر ماہرہ نے ان کی انگریزی  فلم مقبول کاایک کلپ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

رشی کی ایک جوانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئےماہرہ نے  کہا کہ یہ زندگی آپ  کیلئے بہت ہی  چھوٹی تھی جبکہ آپ ہمیشہ اس  زندگی سے بڑھ کر تھے۔ آپ کا شکریہ، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ رشی کپور گزشتہ روز ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا جس سے وہ گزشتہ دو سال سے لڑ رہے تھے جبکہ گزشتہ سے پیوستہ روز انہیں سانس لینے میں مشکل ہورہی تھی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا۔

بھارت کے نامور فنکار عرفان خان بدھ کے روز انتقال کر گئے تھے۔ وہ دو سال تک برطانیہ میں ایک نایاب بیماری سے لڑتے رہے تھے اور طبیعت میں بہتری پر اپنے ملک آچکے تھے مگر منگل کو انہیں طبیعت خراب ہونے پر آئی سی یو لے جایا گیا جہاں وہ بڑٰ آنت میں انفیکشن کے باعث چل بسے۔ ان کی عمر ترپن برس تھی۔