• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

غلام علی خان کے کزن اور موسیقی کا بڑا نام استاد فدا حسین انتقال کرگئے

May 2, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار استاد فدا حسین عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے۔

68 سالہ استاد فدا حسین گزشتہ کچھ روز سے لاہور کے کارڈیالوجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعہ کو ان کی حالت زیادہ خراب ہوئی اور وہ انتقال کرگئے۔استاد فدا حسین کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے الرحمان گارڈن فیز 2 میں ہفتے کی صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔

استاد فدا حسین معروف غزل گائیک استاد غلام علی خان کے کزن تھے۔ ان کے متعدد شاگرد پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نام کماچکے ہیں۔