• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا انڈین فلم میں کام کرنے جارہی ہیں؟ شوبز کی دنیا سے خبرآگئی

May 4, 2020

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا جو کہ حالیہ دنوں میں سید نور کی ایک فلم کیلیے کام کررہی ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں بھی فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔

یہ انکشاف انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے۔

اپنے بارہ منٹ کے اس انٹرویو میں جنت مرزا نے جہاں اپنی زندگی کی مختلف مصروفیات کا بتایا وہیں یہ بھی اپنے مداحو ں سے شیئر کیا کہ وہ آج کل سید نور کی ایک فلم میں کام کررہی ہیں جس میں صائمہ ان کی ماں کا کردار اداکررہی ہیں۔