• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“آپ نے عرفان خان اور سری دیوی کے ساتھ کام کیا تو دونوں مر گئے” عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے انتہائی شرمناک بات کہہ دی

May 4, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور متنازعہ ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین اس رمضان پھر سے اپنی متنازعہ گفتگو کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔

نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام کے دوران عامر لیاقت حسین نے مہمان اداکار عدنان صدیقی سے کہا کہ آپ کی وجہ سے رانی مکھرجی اور بپاشا باسو کی زندگیاں بچ گئیں۔

اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے کہا کہ آپ نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا تو ان کا انتقال ہوگیا، آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا تو وہ بھی دنیا سے چلے گئے۔ آپ باہر جس کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں اس کا انتقال ہوجاتا ہے۔
عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ عدنان صدیقی کو مردانی 2 میں کام کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس میں کام نہیں کیا جس کی وجہ سے رانی مکھرجی آج زندہ ہیں۔ اسی طرح عدنان صدیقی کو جسم 2 میں بھی کام کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس میں کام سے انکار کردیا جس کی وجہ سے بپاشا باسو کی زندگی بچ گئی۔

عامر لیاقت حسین کی اس متنازعہ گفتگو پر عدنان صدیقی انتہائی بے چین نظر آئے ۔ پروگرام کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہورہا ہے اور مرے ہوئے لوگوں کے بارے میں ایسی گفتگو کرنے پر عامر لیاقت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔