• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہر میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکے،

May 2, 2020

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) شہر میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکے،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ملبہ سڑکوں پر پڑا رہنے سے شہریوں کا آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر شہر میں بھی لاک ڈا?ن کی صورتحال برقرار ہے لاک ڈا?ن کے دوران تعمیراتی کام شروع کئے جانے کے اعلان کے باوجود شہر کے کروڑوں روپے لاگت سے جاری ترقیاتی کام مکمل نہیں ہو سکے ہیں ادھورے چھوڑے گئے خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے شہر کے مختلف مقامات کے منصوبوں کا ملبہ و کھڈے شہریوں کیلئے باعث تکلیف بنے ہوئے ہیں شہریوں کی جانب سے بارہا توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب شہر میں نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے بھی سست روی کا شکار نظر آتے ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وفاقی و صوبائی حکومت کے لاک ڈا?ن کے دوران تعمیراتی کام شروع کرنے کے اعلان کے باوجود شہر سکھر میں جاری ترقیاتی تعمیراتی کام شروع نہ ہونے پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے شہری حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔