• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی پولیس کی کاروائی.. تھانہ مترو کے علاقہ میں ایک سال قبل ہونے والا اندھا قتل ٹریس..قاتل خاوند نکلا..ملزم ڈرامائی انداز میں گجرانوالہ سے گرفتار

May 4, 2020

وہاڑی سے انضمام کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی زیر قیادت وہاڑی پولیس نے ایک سال پہلے قتل ہونے والی نسرین بی بی کے قاتل کو ٹیکنیکل طریقے سے ٹریس کر کے گجرانوالہ سے گرفتار کر لیا. قاتل حقیقی خاوند نکلا جس نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا. ملزم محمد حنیف کی نسرین بی بی سے 13 سال قبل شادی ہوئی تھی اور دیگر عورتوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے آئے روز میاں بیوی کا جھگڑا رہتا تھا ملزم حنیف نے اپنی بیوی نسرین کو راستے سے ہٹا نے کےلیے پہلے نسرین کو زہر پیلایا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا اور اسے طبعی موت قرار دیکر دفن کر دیا شبہ ہونے پر چند ماہ قبل مقتولہ نسرین کی والدہ پٹھانی مائی کی درخواست پر عدالت کے حکم پر قبر کشائی کی گئی تمام مواد فرانزک لیبارٹری لاہور بھیجا گیا رپورٹ میں زہر کا انکشاف ہوا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے ڈی ایس پی میلسی سعید انور کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مترو رائے اکرم شہزاد اور انچارج چوکی گڑھا موڑ محمد صدیق کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے دن رات محنت کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا. علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی ٹیم کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا.

رپورٹ..
چوہدری انضمام الحق ڈسٹرکٹ رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی