سکھر( رپورٹ۔ امداد علی گل کلوڑ )سکھر کی سماجی تنظیم اسٹیپ فاونڈیشن کے زیر اہتمام لاک ڈاﺅ ن اور رمضان المبارک کے ایام میں مستحق خاندانوں کو رمضا ن پیکج کے تحت راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز اسٹیپ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام چیئرپرسن میڈم شائستہ کھوسہ نے گھوٹکی اور سکھر کے گوٹھ چک میاں میں 800سے زائد مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج بیگ (راشن ) تقسیم کئے راشن تقسیم کے سلسلے میں چیئرپرسن میڈم شائستہ کھوسہ نے بتایا کہ مصبیت کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے غریب و مستحق ماﺅں ، بہنوں ، بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے لاک ڈاﺅن کے باعث مستحق خاندان عید کی خوشیوں سے بھی محروم ہو تے دیکھائی دے رہے ہیںتاہم ہماری کوشش ہے کہ جتنا ہو سکے اپنے مستحق بھائیوں اور بہنوں میں زیادہ سے زیادہ امدادی سامان پہنچا کر ان کے دکھوں کو کم کر سکیں انہوں نے بتایا کہ اسٹیپ فاﺅنڈیشن کی جانب سے سکھر و اسکے گرد نواح کے دیگر شہری و دیہی علاقوں میں تقریبا 3600سے زائد مستحق خاندانو ں میں راشن بیگ تقسیم کئے جا چکے ہیں اور انشاءاللہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا ۔