• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پیرمراد شاہ کالونی کالونی کے ایک گھر میں پرسرار طور آگ لگ گئی،

May 4, 2020

سکھر( رپورٹ۔ امداد علی گل کلوڑ )پیرمراد شاہ کالونی کالونی کے ایک گھر میں پرسرار طور آگ لگ گئی،گھر میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر رکھ کا ڈھیر، فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ کا مزید پھیلنے سے روک دیا ، متاثرہ شخص کی سکھر انتظامیہ و مخیر حضرات سے مالی مدد کی اپیل تفصیلات کے مطابق پرانہ سکھر کے علاقے مائیکرو پیرمراد شاہ کالونی میں مقیم حمیر شر نامی شخص کے مکان میں اللصبح شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی اطلاع پر علاقے میں خوف و وہراس پھیل گیا۔مقامی افراد کی جانب سے بروقت اطلاع پر فائر ٹینڈر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا متاثرہ شخص حمیر شر کا کہنا تھاکہ محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں لاک ڈاو¿ن کی وجہ روزگار بھی نہیں مل رہا ہے سکھر انتظامیہ ،منتخب نمائندگان سمیت مخیر حضرات میری مالی مدد کریں۔